منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

حکومت پنجاب نے پہلے آن لائن جاب پورٹل شروع کردیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بے روزگارافراد کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن جاب پورٹل شروع کردیاہے جس سے نئے لوگوں ، پروفیشنل اور تجربہ کار لوگوں کو متعلقہ شعبے میں مناسب نوکری ڈھونڈنے میں مدد ملے گی جبکہ یہیں پر مالکان یاکمپنیاں ملازمین کی تلاش میں بھی کچھ لکھ کر لگاسکتی ہیں۔ یہ خوشخبری وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے اور اس آن لائن جاب پورٹل کی نگرانی پنجاب لیبر اینڈہومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔ اس جاب پورٹل کا لے آﺅٹ نہایت سادہ اور صارفین کیلئے آسان ہے جہاں بہت سی نوکریاں ڈھونڈی جاسکتی ہیں۔ آئی ٹی ، انجینئرنگ ، ایگریکلچر، کال سنٹر، ایجوکیشن ، این جی اوز، سروسز ، اکاﺅنٹس ، مارکیٹنگ ، فارموسوٹکس ، میڈیکل ، ٹریول اینڈٹورازم ، ڈیویلپمنٹ سمیت درجنوں شعبے شامل ہیں۔ اس ویب پورٹل پر اپنے شہر، ملازمت کی نوعیت اور تاریخ کے لحاظ سے آپ کوئی بھی نوکری ڈھونڈسکتے یا اپلائی کرسکتے ہیں اور سب سے بہتر یہ کہ کام کی پوری نوعیت بیان کی جاتی ہے ، اگر کوئی متعلقہ نشست پر کلک کرتاہے تو اس کے سامنے کل آسامیاں ، محکمہ، الاﺅنسز، اندازہ تنخواہ ، ضرورت تجربہ اور کم ازکم تعلیمی قابلیت سمیت دیگر تمام ضروری معلومات مل جاتی ہیں۔آن لائن درخواست کیلئے صارفین کو اپنا سی وی جمع کرانے کے لیے ایک اکاﺅنٹ بنانا ہوگا لیکن فیس بک اکاﺅنٹ کے ذریعے بھی لاگ ان ہونے کی سہولت موجود ہے۔ اسی ویب سائٹ پر مختلف کمپنیاں یامالکان بھی اپنا اشتہار لگاسکتے ہیں اور اس کیلئے ا±نہیں اپنا اکاﺅنٹ بنانے کے علاوہ ذاتی معلومات، کمپنی اور اسی طرح کی کچھ دیگر تفصیلات بھی دینی ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…