اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں سال اب تک ایک لاکھ کے قریب پاکستانیوں کومختلف ممالک سے ملک بدرکرکے پاکستان بھجوایاگیاجبکہ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث27مطلوب افرادسمیت1095انسانی سمگلروں کوگرفتارکیا۔ایف آئی اے کے ایک سینئرافسرنے بتایا کہ سب سے زیادہ تعداد میں پاکستانی سعودی عرب سے ملک بدرکیے گئے جن کی تعداد 52 ہزار278 ہے۔ اس کے علاوہ ایران سے22056 ،یو اے ای سے7ہزار94 ،اومان سے4ہزار407، ملائیشیا سے3ہزار 65، یوکے سے2ہزار348، ترکی سے2ہزار9،یونان سے1241 ،جنوبی افریقہ سے525 ،تھائی لینڈ سے330اوردیگرمختلف ممالک سے2ہزار547پاکستانیوںکوملک بدرکیا گیا۔وزارت داخلہ کے احکام پر ایف آئی اے نے غیرقانونی امیگریشن میںملوث مشاورتی کمپنیوں کیخلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے108کیس رجسٹرکیے جن میں سے53میں چالان پیش کردیے گئے اور7کوسزا ہوئی،ان میں کے پی کے میں18، پنجاب میں 50،اسلام آباداورسندھ میں 20،20کیس رجسٹرڈکیے گئے۔
رواں برس ایک لاکھ پاکستانی مختلف ممالک سے نکالے گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
سنت یہ بھی ہے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
-
حنا جاوید کے شوہر کا قتل کے الزام سے انکار، گھریلو ملازم نے اعتراف جرم کرلیا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
5 ہزار ،1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر کتنی لاگت آتی ہے؟حکام اسٹیٹ بینک نے بتا دیا



















































