منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مشہور انٹرنیٹ کے سرچ انجن گوگل سے بھی ٹیکس وصول کرنے پر غور شروع

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال میںمشہور انٹرنیٹ کے سرچ انجن گوگل سے بھی ٹیکس وصول کرنے پر غوروخوص شروع کر دیا ہے ، اورآنے والے دنوں میں گوگل سے ٹیکس وصول کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) انٹرنیٹ کے بہت بڑے نام گوگل سے ٹیکس حاصل کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہا ہے، جو مبینہ طور پر پاکستان میں گوگل کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی پر لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے بہت سے اقدامات کیئے جائیں گے، اس میں سے گزشتہ کئی عرصے سے تعطل کا شکار انٹرنیٹ کے نام گوگل سے بھی ٹیکس وصولی کی حکمت عملی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھارت نے بھی دو برس پہلے گوگل پر 760ملین بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ گوگل کی جانب سے اپنی آمدنی کم ظاہر کی گئی تھی اور اداروں کو دھوکہ دیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ایف بی آر کی جانب سے پاکستان میں گوگل کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے گا، اور یہ دیکھا جائے گا پاکستان سے گوگل کو اشتہارات کی مد میں کتنا پیسہ مل رہا ہے، ان تمام چیزوں کو مسلسل مانیٹر کرنے کے بعد گوگل پر ٹیکس لاگو کیا جا سکتا ہے، ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گوگل سے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اس بارے میں لائحہ عمل تیار نہیں کیا جا سکا تھا جس کے باعث یہ کارروائی نہیں ہو سکی، مگر اب آئندہ مالی سال گوگل بھی ٹیکس دینے والوں کی لسٹ میں شامل ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…