لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رینجرز کے ذریعے کراچی میں امن واپس آیا اسے مزید بہتر بنائیں گے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان سیاست میں مزاحیہ کردار بن چکے ہیں۔ پاک چین اقتصادی معاہدے میں کوئی دفاعی معاہدہ شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں میں قومی خدمت نہیں کی۔ پرویز مشرف، آصف زرداری توانائی منصوبے شروع کرتے تو بجلی بحران ختم ہو جاتا۔ انہوں نے کہا سیاست اور سیاسی جماعتوں سے جرائم پیشہ عناصر کو ختم کر دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور ریحام خان کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ جو اپنی زبابن کنٹرول نہیں کر سکتا ، پاکستان کی ترجمانی کیاکرے گا۔ ان کا کہنا تھا بہت جلد 160 کی رفتار سے ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیںگی۔