منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(نیوز ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔مچل جانسن نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا جائے اور یہ فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ سے قبل یقین نہیں تھا کہ میں اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ سکوں جو ٹیم کی ضرورت ہے۔34 سالہ آسٹریلوی فاسٹ بولرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک وکٹ حاصل کر کے نہ صرف فاسٹ بولر بریٹ لی کا ریکارڈ توڑا بلکہ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بھی بن گئے جب کہ شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ پہلے، گلین میگرا 563 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ڈنل للی 355 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔مچل جانسن نے 73 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 311 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 153 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 239 اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جانسن نے 38 وکٹیں حاصل کیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…