اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیلجیئم ایک کروڑ 10 لاکھ نفوس پر مشتمل ترقی یافتہ ملک ہے اور اس ملک کے حوالے سے شاید ہی کبھی شہ سرخیاں لگی ہوں مگر اب یہ یورپ میں جہادیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ پیرس حملوں کے فوری بعد دہشتگردوں کا برسلز سے تعلق واضح ہوگیا اور بیلجیئم کے مولین بیک ڈسٹرکٹ سے 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اب بتایا جا رہا ہے پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ مراکش نڑاد عبدالحامد عود ہے۔یورپ کے وسط میں ہونے کے باوجود بیلجیئم میں شدت پسندی کیوں بڑھ رہی ہے؟اس سوال کا کوئی ایک جواب نہیں ہے کیونکہ شمالی افریقہ سے تارکین وطن کی آمد، نفرت پھیلانے والے مبلغین، بغد علاقوں میں غربت سمیت بہت سے عوامل نے مل کر ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس کی وجہ سے وہاں شدت پسندی بڑھ رہی ہے۔ 1970 کی دہائی میں سعودی عرب کو مراکشی تارکین وطن کو تبلیغ کے لئے مبلغ بھیجنے کی اجازت دینا بھی ایک اہم وجہ ہے۔ برسلز کی سب سے بڑی مسجد اب بھی سعودی شاہی خاندان کی ملکیت ہے مگر اب تازہ ترین حالات میں شام کے بحران نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بیلجیئم کے پولیس کمشنر کے مطابق بیلجیئم کے 474 شہری شام گئے، 130 افراد واپس آچکے جبکہ 77 مارے گئے ہیں اور 200 کے قریب افراد اب بھی وہاں پر ہیں۔ برسلز میں واقع تھنک ٹینک کے فیلو بلال کا کہنا ہے ک مولن بیک ڈسٹرکٹ میں مسلمانوں کی آبادی بہت زیادہ ہے اور یہ علاقہ قدرے پسماندہ بھی ہے، اس وجہ سے یہاں زیادہ شدت پسند ہیں، اس کے علاوہ بیلجیئم کے مسلمان احساس محرومی کا بھی شکار ہیں، ان کا خیال ہے انہیں قومی دھارے میں آنے کے مواقع میسر نہیں ہیں، اس لئے شدت پسندی بڑھ رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































