واشنگٹن(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن سے ملاقات کی۔ جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطے کے چیلنجوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی اور خطے میں مستقل استحکام کی ضروت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن کا ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ضرب عضب سے خطے کی سیکورٹی میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کے 5 روزہ دورے پر ہیں جس میں وہ امریکہ کے اعلیٰ سیکیورٹی و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔