اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام او ر حکومت فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں‘دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے‘عالمی بردری سے ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔ منگل کو وزیر اعظم نوا زشریف نے اسلام آبا دمیں فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے فرانسیسی سفیر سے ملاقات کی اور پیرس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام او ر حکومت فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے فرانسیسی سفیر کو حالیہ واقعے کے تناظر میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے۔عالمی بردری سے ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے فرانس سے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے انٹیلی جنس شیئرنگ کی بی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کا کام کر رہا ہے ،پاکستانی عوام اور حکومت دہشتگردی کے کاتمے کیلئے پرعزم ہے۔اس موقع پر انہوں نے پیرس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی حکام نے نام تعزیتی پیغام بھی بھیجا۔