منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

جنوبی بھارت اور سری لنکا میں بارشوں سے ہلاکتیں 70 ہوگئیں

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو اور پڑوسی ملک سری لنکا میں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 70 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس سے قبل بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق تامل ناڈو حکومت نے جمعہ کو جاری ایک سرکاری بیان میں 55 لوگوں کی موت کی تصدیق کی تھی۔ ادھر سری لنکا کے شمالی علاقوں میں بارش سے تقریباً 60 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق ریاست کی وزیراعلیٰ جے للیتھا نے پانچ ارب روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ این ڈی آر ایف کی 200 افراد پر مشتمل پانچ ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ ریاست کے 600 علاقے ابھی بھی پوری طرح پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ہنگامی صورت حال ہے اور بھارتی فضائیہ نے بھی امدادی کاموں میں شرکت کی ہے۔ ادھر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ریاست میں بارش اور سیلاب سے پیدا صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مرکز سے ریاست کی تمام ممکنہ مدد کی اپیل کی ہے۔ تامل ناڈو کے دارالحکومت چینئی میں پیر کو ریکارڈ بارش ہوئی جو کہ گزشتہ 10 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں پانی بھر گیا ہے جس سے معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…