اسلام آباد (آئی این پی)وزارت داخلہ نے گلو کار عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیر کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی پاسپورٹ عثمان باجوہ کو عدنان سمیع کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایت کردی ۔ عثمان باجوہ نے کہا کہ عدنان سمیع نے ضوابط سے ہٹ کر اور ہتھک آمیز رویہ اپناتے ہوئے گرین پاسپورٹ واپس کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدنان سمیع کی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفیکٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔