لندن (آئی این پی) خیبرپختونخواحکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے بچوں کی سفیر کا عہدہ واپس لے لیا۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے مجھ سے بچوں کی خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لے لیا ہے لیکن میں بچوںکے تحفظ کےلئے کام کرتی رہوں گی۔(اح)