اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں گرفتار الطاف خانانی کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی آے کو کہہ دیا ہے کہ وزارت خارجہ کے ذریعے امریکا سے معلومات مانگی جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ فرانس کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زندگی تنگ ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی لئے اپنے شہریوں کی سہولت کیلئے منگل کو وزارت داخلہ، خارجہ اور ایف آئی آے کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔