منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ایسا واقعہ ہوا جو میں بھلا نہیں سکتی، ریحام خان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے عمران خان سے صرف اس لیے شادی کی تھی کہ عمران نے انھیں یقین دلایا تھا کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور زندگی میں ہمارے مقاصد یکساں ہیں لیکن شادی کے بعد یہ سب کچھ جھوٹ نکلا ۔ ہماری شادی ایک فریب ثابت ہوئی، شروع ہی سے میرے خلاف سازش ہورہی تھی ، عمران اس سازش سے واقف تھےاور، شاید شریک بھی تھے۔’’عمران نے مجھے کیوں طلاق دی؟‘‘ کے عنوان سے ریحام خان کا سنڈے ٹائمز میگزین میں انٹرویو شائع ہوا ہے، جس میں انھوں نے بتایا کہ میرے ساتھ ایسا واقعہ ہوا جو میں بھلا نہیں سکتی۔ رپورٹر نے ریحام سے بار بار پوچھا کہ طلاق کی وجہ کیا ہے تو انہوں نے ٹھنڈی سانس لی اور آہیں بھرتے ہوئے جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شادی نہ پاکستان میں رجسٹر ہوئی، نہ برطانیہ میں، اس لیے میرے کوئی حقوق بھی نہیں ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ میں سمجھتی تھی کہ عمران مجھ سے محبت کرتے ہیں ، مگر یہ میری غلط فہمی تھی۔ میں نے ایک ایسے شخص سے شادی کی، جس نے مجھ سے محبت کا دعویٰ کیا تھا ، جو تنہائی کا شکار نظر آتا تھا اور جسکے بارے میں، میں سمجھتی تھی کہ زندگی کے بارے میں اسکے اور میرے خیالات اور مقاصد یکساں ہیں، لیکن ہم دونوں ایک دوسرے سے یکسر مختلف تھے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے تو مجھے شادی کی انگوٹھی تک نہیں دی۔ ریحام خان نے شکوہ کیا کہ میڈیا میں مجھ پر حملے کئے جاتے تھے ، لیکن عمران کہتے تھے کہ خاموش رہو، نہ انھوں نے کبھی میرا دفاع کیا ، نہ پی ٹی آئی کے کسی فرد نے ۔ عمران خان کا خیال تھا کہ میڈیا میں میری مخالفت ازخود دم توڑ جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ عمران کی بہنوں نے کھلے عام کہا تھا کہ وہ اس شادی کے خلاف ہیں، وہ مجھے اپنے بھائی کے لیے موزوں نہیں سمجھتی تھیں، انھوں نے شادی کے بعد کبھی میرا خیر مقدم نہیں کیا۔ ریحام نے بتایا کہ میرا اپنا بھائی اس شادی سے خوش نہیں تھا ، کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ عمران خان زیادہ مذہبی نہیں ہے۔ ریحام نے بتایا کہ طلاق کے بعد مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ میں عمران کو پیٹتی تھی، میں اسے زہر دے رہی تھی، حتیٰ کہ مجھے ایم آئی سکس کا ایجنٹ بھی ثابت کیا جارہا ہے۔ ریحام نے بتایا کہ عمران نے مجھے اس وقت پروپوز کیا تھا ، جب میں نے انھیں بتایا تھا کہ آپ کی پارٹی کا ایک رہنما مجھے غیر مناسب ٹیکسٹ میسجز بھیجتا ہے۔ شادی سے پہلے عمران نے مجھ سے میرے والدین کے نام پوچھے تھے، جو مجھے بڑا عجیب سا لگا۔ شاید وہ اپنے روحانی رہنما سے مشورہ کرنا چاہتے تھے کہ انھیں مجھ سے شادی کرنا چاہئے یا نہیں۔ پھر اگلے روز عمران مجھ سے ملے تو انھوں نے مجھے پروپوز کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ عمران کے ساتھ شادی کے بعد کی زندگی شروع ہی سے میرے لئے صدمے کا باعث بنی تھی۔ میں اس سے بات کرنے کو ترستی تھی۔ میں بہت باتونی ہوں۔ لیکن آپ عمران سے پردوں کے رنگوں اور بولی وڈ فلموں کے موضوع پر بات نہیں کرسکتے۔ وہ صرف سیاست پر بات کرتے ہیں۔ وہ بالکل بھی رومانٹک نہیں ہیں۔ انھوں نے مجھے کبھی کوئی تحفہ نہیں دیا۔ ریحام نے بتایا کہ بنی گالا میں کوئی ہاؤس کیپر نہیں ہے، صرف ایک کچن بوائے اور ایک کیئر ٹیکر ہے ، مہمانوں کو کبھی کھانا نہیں کھلایا جاتا ، پی ٹی آئی کے سربراہ کو بھی دن میں صرف ایک چپاتی پکا کر دی جاتی تھی۔ میں نے سب کچھ تبدیل کرڈالا تھا اور میں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ عمران کا ٹھیک سے خیال رکھا جائے اور اسے ڈھنگ کا کھانا ملے۔ ریحام نے اس الزام کو بھی رد کردیا کہ وہ عمران کے کتوں سے برا سلوک کرتی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ میرا سارا وقت کتوں کے درمیان گزرتا تھا ، عمران کے کتے مجھ سے بھی پیار کرنے لگے تھے ۔ ریحام نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے واضح طور پر کہا تھا کہ انھیں میرے ساتھ کام کرنے میں مسئلہ ہے ، وہ چاہتے تھے کہ میں صرف کچن تک محدود رہوں اور چپاتیاں پکاتی رہوں ۔ انھوں نے بتایا کہ جب میں پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کی سرکاری سفیر مقرر کی گئی تو پارٹی کارکنوں نے سمجھا میں عمران کے کاندھے پر سوار ہوکر سیاست میں آنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے کبھی کسی اجلاس میں شریک نہیں کیا گیا ، یہ لوگ مجھ سے عدم تحفظ محسوس کرتے تھے۔ ریحام نے دعویٰ کیا کہ عمران ایک تنہا زندگی گزاررہے ہیں، ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔ جس شخص کی پہلی شادی ہی چالیس سال کی عمر میں ہوئی ہو، اس کیلئے اپنی زندگی تبدیل کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے ۔ ریحام نے بتایا کہ مجھے گھر میں کئی جگہ تعویز نظر آئے تھے، شاید یہی تعویز ہماری طلاق کا سبب بنے ہیں، نوکر کہتے تھے، انھیں ہاتھ مت لگانا۔ ریحام خان سمجھتی ہیں ، ان کے خلاف سازش ہوئی ہے اور عمران اس سازش سے واقف تھے اور شاید وہ بھی اس سازش میں شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…