لندن (نیوز ڈیسک )خیبرپختونخواہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ سے بچوں کی سفیر کا ٹائٹل واپس لے لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے ان سے بچوں کی سفیر کا ٹائٹل واپس لے لیا ہے لیکن وہ چائلڈ پروٹیکشن کے لیے کام کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح کے کاموں میں پہلے سے بڑھ چڑھ کرحصہ لوں گی ۔انہوں نے کہاکہ میں عوام کی خدمت کے لئے کسی عہدے کی محتاج نہیں ہوں