منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

میاں صاحب کی جدہ میں اپنی اسٹیل مل بہت زبر دست طریقے سے چل رہی ہے اور عوام کی اسٹیل مل بند ہو چکی ہے,عمران خان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت میٹرو منصوبوں پر خرچ کی جانے والی رقم کسانوں پر لگاتی کرتی تو ملک سے غربت کم ہوتی , ڈیزل پر جی ایس ٹی 16 فیصد کر دی جائے تو ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی ہو جائے میانوالی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ 70 فیصد پاکستان کا دارومدار کاشتکاری پر ہے لیکن اس کے باوجود کسان غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے اور ان کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے 2 میٹرو منصوبوں پر 150 ارب روپے خرچ کئے جب کہ ملک بھر کے کسانوں پر 40 ارب روپے سے بھی کم رقم خرچ کی، اگر میٹرو منصوبوں پر خرچ کی جانے والی رقم کسانوں پر لگا دی جاتی تو ملک سے غربت کم ہوتی لیکن ان کا کام ہی بڑے بڑے میٹرو منصوبوں کے ذریعے کمیشن بنانا اور اپنا پیسہ لندن اور دبئی بھجوانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب موجودہ حکومت آئی تو ڈیزل پر جی ایس ٹی 16 فیصد تھی تاہم آج ڈیزل پر جی ایس ٹی 50 فیصد ہو چکی ہے , اگر ڈیزل پر جی ایس ٹی 16 فیصد کر دی جائے تو ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی ہو جائے اور ملک سے غربت کا خاتمہ ہو کیونکہ جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو سب چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آصف علی زرداری نے اقتدار سنبھالا تو اسٹیل مل 8 ارب روپے کے منافع پر تھی لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ملی بھگت سے آج اسٹیل مل 200 ارب روپے کے خسارے میں چلی گئی ہے، میاں صاحب کی جدہ میں اپنی اسٹیل مل بہت زبر دست طریقے سے چل رہی ہے اور عوام کی اسٹیل مل بند ہو چکی ہے، مزدور بے روز گار ہو گیا ہے، یہ سب اسٹیل مل کو پرائیویٹائز کرنے کے لئے ہو رہا ہے۔ اسی طرح فیصل آباد میں پاور جنریشن کمپنی فیسکو جو نفع میں چل رہی ہے اسے بھی پرائیویٹائز کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے، اپنے ووٹ کی طاقت سے حکومت کو اس کی کارکردگی پر جزا اور سزا دی دیں۔ وقت آ گیا ہے کہ نئے اور پرانے پاکستان میں فرق ہو اور ملک سے قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو، تحریک انصاف نظریے کی سیاست کرتی ہے جب کہ دیگر جماعتیں بڑے بڑے کنٹریکٹ دینے کے لئے سیاست کرتی ہیں۔ اپنے ووٹ کو اپنے ملک اور بچوں کے مستقبل کے لئے استعمال کریں اور بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…