فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے بگھی پر سوار ہوتے ہی بگھی کے گھوڑے گر گئے، ان کو دوبارہ بگھی میں بٹھایا گیا تو گھوڑے ایک بار پھر گر گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزےر قانون رانا ثنااللہ کے اعزاز میں یونین کونسل ایک کے نو منتخب چیئرمین نے استقبالیہ دے رکھا تھاجس میں شرکت کیلئے رانا ثنا اللہ جب آئے تو ان کو کار سے اتار کر بگھی میں بٹھا یا گیا تو گھوڑے گر گئے گھوڑوں کو اٹھا کر دوبارہ کھڑا کیا گیا تو وہ ایک بار پھر گر گئے جس پر کارکنوں نے تالیاں بجائیں۔ بعدازاں رانا ثنا اللہ کو بگھی میں ہی جلسہ گاہ لایا گیا