واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ کی جانب سے داعش کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کرنے کیلئے شام بھیجے جانے والے میزائلوں پر مبینہ طورپر کچھ امریکی فوجیوں کی جانب سے انتقامی پیغام درج کیا گیاہے کہ ’پیرس سے محبت کے ساتھ،‘جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں دہشتگردی کے حملے کے بعد داعش نے تمام تر کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں 130سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد امریکہ کی جانب سے بھیجے جانے والے میزائلوں پرکچھ امریکی فوجیوں نے پیرس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ساتھ یکجہتی کیلئے پیغام درج ہے کہ ’پیرس سے محبت کے ساتھ ‘۔یہ پیغام ’ہیل فائر ‘نامی میزائلوں لکھا گیاہے جو کہ ہوا سے زمین پر مار کرنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ یہ خصوصا ڈرون حملوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہے۔