پیرس (نیوزڈیسک)پیرس حملوں میں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر داعش کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی اسلامی مملکت میں موجود مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور ہیش ٹیگ کے ذریعے داعش کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے. تمام مسلمانوں نے NotInMyName کا استعمال کرتے ہوئے مہم چلا کر یہ پیغام دیا ہے کہ داعش کا ان کے مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے. اس مہم کا آغاز 10 ستمبر کو لندن میں آرگنائزیشن ایکٹو چینج فاو¿نڈیشن نے کیا. اس فاو¿نڈیشن کے بانی کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کے قاتل کی کسی بھی مذہب میں کوئی جگہ نہیں ہے. ان کا کہنا تھا کہ داعش میں موجود لوگ عملی طور پر مسلمان نہیں ہیں. بلکہ تمام انسانیت کے دشمن ہیں. تمام مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہم داعش کی جانب سے ا±ٹھائے گئے تمام اقدامات کی پ±ر زور مذمت کرتے ہیں ، داعش کا ہمارے مذہب اور دین سے کوئی تعلق نہیں ہے. مسلمان اس ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی تصاویر ٹویٹر اور انسٹا گرام پر بھی پوسٹ کر رہے ہیں. جس کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے