اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیس بک پرایک ویڈیووائرئل ہے جس میں یہ ظاہرکیاگیاہے کہ فرانس کے درالحکومت پیرس میں دھماکوں کے بعد دنیابھرمیں مسلمان فتح کاجشن منارہے ہیں لیکن حقیت اس کے برعکس اورمسلمانوں کوبدنام کرنے کی ایک گناﺅنی سازش ہے۔یہ ویڈیوبراڈوی ٹیوب سٹیشن کے باہراس وقت پاکستانیوں کے ہجوم کے جشن منانے کی ہے۔ جب پاکستان نے 2009میں ٹی 20کرکٹ میچ میں فتح حاصل کی تھی اوراس کے بعد پاکستانیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پرگلی محلوں میں جشن منایاتھا۔اس ویڈیوکو صرف دوگھنٹوں کے اندراندراب تک5 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں .جس کا بالخصوص لندن ،یورپ اوردیگرممالک کے مسلمانوں کے تشخص پرمنفی اثرپڑرہاہے ۔یہ ویڈیوبالکل جھوٹی ہے اورعوام کویہ معلوم ہوناچاہیے کہ یہ ویڈیوجھوٹی ہے ۔سوشل میڈیاکے صارفین کوآگاہ کیاجاتاہے یہ ویڈیوجس عنوان سے جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے اورحقیقت سے اس کادورتک کاکوئی تعلق نہیں ہے۔