واشنگٹن (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ افغانستان میں مصالحتی عمل کابل سے معلومات لیک ہونے کی وجہ سے منقطع ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں مصالحتی عمل کابل سے معلومات لیک ہونے کی وجہ سے منقطع ہوا تھامعلومات ’لیک‘ سے ان کی مراد افغان طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر کی ہلاکت کی خبر سے ہے جس نے اس مصالحتی عمل کو معطل کر دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ ہمیشہ سب سے بڑا مسئلہ معلومات کا کابل سے سامنے آ جانا رہا ہے یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ اتنا بڑا عمل شروع کیا گیا اور اس کا ایک راو¿نڈ مکمل ہوگیا۔ دوسرے راو¿نڈ سے ایک دو روز قبل یہ معلومات عیاں کر دی گئیں لہٰذا اس عمل کو خراب کرنے والے موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ وہ یہ ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ اس طرح کے لوگوں کو قابو میں رکھنا ہے تاکہ اس عمل جس سے اس خطے میں امن آ جائے گا وہ آگے چل سکے۔
افغانستان میں مصالحتی عمل کابل سے معلومات لیک ہونے کی وجہ سے منقطع ہوا تھا،ترجمان پاک فوج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں