لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے چاروں اطراف میں18.2کلومیٹر کے دائرہ میں لیزر بیم کے استعمال پر سیکشن 144کے تحت پابندی عائدکردی ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں لیزر بیم کے استعمال سے جہازوں کو خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کے باعث یہ پابندی عائد کی گئی ہے ۔اس پابندی کا اطلاق ایک ماہ تک نافذالعمل رہے گا۔