منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

انگلش بلے باز عرفان کے لمبے قد سے خوف کھانے لگے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر جیسن روئے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں دیوقامت باولر محمد عرفان کا سامنا کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔7 فٹ ایک انچ لمبی جسامت کے حامل محمد عرفان نے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جیسن روئے کو دوسری گیند پر بولڈ کردیا تھا اور مجموعی طورپر 35 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ پاکستان نے اس میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ محمد عرفان کرکٹ کی تاریخ کے لمبے ترین باولر ہیں۔جیسن روئے کا کہنا تھا کہ عرفان واقعی ایک دیو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عرفان نے پہلے میچ میں میرے خلاف باولنگ کی تھی، یہ مختلف تھا، اس کے لیے عادی ہونے کی ضرورت ہے اور اس پر کام کرنا پڑے گا لیکن ان سے نمٹنا واقعی بہت مشکل ہے۔ انھوں نے کہا کہ عرفان جو دکھائی دیتے ہیں اس سے زیادہ تیز نظر آتے ہیں کیونکہ وہ تقریبا 12 فٹ کی اونچائی سے گیند پھینکتے ہیں لیکن مجھے سرے کاونٹی میں کرس ٹریملٹ جیسے لمبے باولروں کے خلاف کھیلنے کا کچھ تجر بہ حاصل ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…