اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے دباﺅ پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر کو معزول کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف سعودی سفارتخانے کے ایک لیک شدہ مراسلے میں کیا گیا ۔ اس وقت کے سعودی وزیر خارجہ کو بھیجی گئی کیبل میں تصدیق کی گئی ہے کہ زرداری نے اسلام آباد میں ایک میٹنگ کے دوران سعودی سفیر کو بتایا کہ ڈاکٹر یٰسین زئی کو ڈاکٹر فتح محمد ملک کی جگہ پر ریکٹر تعینات کردیا گیا ہے سعودی حکام نے سابق صدر زرداری سے شکایت کی تھی کہ یونیورسٹی ان امیدواروں کے مطابق نہیں چلائی جارہی جس مقصد کیلئے اسے ضیاءالحق کے دور میں قائم کیا گیا تھا بلکہ اس کو روشن خیال اعتداد پسندی پر چلایا جارہا ہے اس یونیورسٹی کو سعودی عرب کے فنڈز سے چلایا جارہا ہے ڈاکٹر فتح محمد ملک کے معزولی کی وجہ ایک سیمینار بنا جب انہوں نے سعودی حکومت اور شاہی خاندان کو اس کی پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق جب زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پروفیسر فتح ملک کی معزولی کے پس منظر کے بارے میں نہیں جانتے تاہم اتنا جانتے ہیں کہ پروفیسر صاحب غیر معینہ مدت کے لئے رخصت پر چلے گئے تھے ۔