ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چھ ماہ میں بلاول بھٹو پارلیمنٹ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بلاول کو جلد از جلد پارلیمنٹ میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا چھ ماہ تک بلاول بھٹو پارلیمنٹ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کی مدت چار سال ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں لوگ اکتا جاتے ہیں اس لئے پارلیمنٹ کی مدت کو کم کر کے چار سال کیا جانا چاہئے۔
بلاول بھٹو چھ ماہ میں پارلیمنٹ کا حصہ ہونگے، یوسف رضا گیلانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں