منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مقامی افراد سے پہلے غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکالو‘ عرب ملک کی حکومت نے کمپنیوں کو ہدایت کردی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط (نیوزڈیسک) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل غیر معمولی کمی عمان کی آئل انڈسٹری میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہونے جا رہی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق عمان کی ایک وزارتی کمیٹی نے آئل انڈسٹری میں کام کرنے والے مقامی لوگوں کو نوکریوں سے محروم کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے تیل و گیس کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ مقامی افراد کو فارغ کرنے سے پہلے غیر ملکیوںکو فارغ کیا جائے.رپورٹ کے مطابق وزارتی کمیٹی نے سب کنٹریکٹرز اور کنٹریکٹرز سے کہا ہے کہ عمانی ملازمین کو فارغ کرنے سے پہلے تیل اور گیس کی صنعت میں کام کرنے والے ایسے غیر ملکیوں کو فارغ کیا جائے کہ جن کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے یا کہ جن کے کنٹریکٹ پہلے ہی محدود کئے جاچکے ہیں۔ نئے کنٹریکٹ کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان میں بھی غیر ملکیوں کی بجائے ملکی ملازمین کو ملازمت دینے کو ترجیح دی جائے۔گلف نیوز کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 15سو سے زائد عمانی شہریوں کو تیل اور گیس کی صنعت سے فارغ کیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر عمان میں آئل اینڈ گیس یونین کی طرف سے حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ عمانی شہریوں کا روزگار ختم کرنے کا نوٹس لیاجائے۔ یونین سربراہوں کی طرف سے ہڑتال کی دھمکی بھی دی گئی تھی لیکن عمانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی مداخلت کے نتیجے میں ملازمت کے خاتمے کے خطرات کا رخ اب عمانی شہریوں کی بجائے غیر ملکیوں کی طرف ہوجائے گا، جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آئل اینڈ گیس یونینز کی طرف سے احتجاجی ہڑتال نہیں کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…