میانوالی(آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسے کے دوران گھر کی چھت گرنے سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکن زخمی ہو گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز چیئرمین عمران خان میانوالی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جونہی عمران خان کا خطا ب ختم ہو ا تو ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی ، چھت پر تحریک انصاف کے 15سے20کارکن کھڑے ہو کر عمران خان کا خطاب سن رہے تھے عوام کی بڑی تعد کا موقع پر ہونے کی وجہ سے ملبے تلے پھنے کارکنوں کو جلد نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جسکی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہو ا ،رپورٹس کے مطابق گھر کے مالکان صحن میں بیٹھے تھے اس لیے گھر کے کسی بھی فرد کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔















































