منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

فرانس نے صلیبی مہم جاری رکھی تو اس پر مزید حملے کیے جائیں گے،داعش کی دھمکی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس / دمشق(آئی این پی)عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) نے پیرس حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فرانس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے صلیبی مہم جاری رکھی تو اس پر مزید حملے کیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے پیرس حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔داعش نے ہفتے کے روز آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ”آٹھ بھائیوں نے صلیبی فرانس پر یہ حملہ کیا ہے۔انھوں نے بارود سے بھری جیکٹس پہن رکھی تھیں۔یہ بیان عربی اور فرانسیسی دونوں زبانوں میں جاری کیا گیا ہے اور اس میں فرانس کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اس نے صلیبی مہم جاری رکھی تو اس پر مزید حملے کیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی رات حملوں کے اہداف کا بڑی احتیاط سے انتخاب کیا گیا تھا۔داعش کے جنگجوئو ں نے پیرس میں نیشنل اسپورٹس اسٹیڈیم اور بٹاکلان کنسرٹ ہال سمیت چھے مقامات پر بم دھماکے کیے ہیں اور وہاں موجود لوگوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔داعش نے کہا ہے کہ فرانس اپنے لڑاکا طیاروں کے ذریعے خلافت میں مسلمانوں پر فضائی حملوں کا قصور وار ہے۔فرانس امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ہے اور اس کے لڑاکا طیارے گذشتہ ایک سال سے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں اور اس سال ستمبر سے فرانسیسی لڑاکا طیارے شام میں بھی داعش پر بمباری کررہے ہیں۔داعش نے مذکورہ بیان سے قبل ہفتے کے روز ایک پرانی ویڈیو میں بھی جاری کی ہے۔اس میں فرانس کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر اس نے جنگجوئوں پر بمباری جاری رکھی تواس کو حملوں میں نشانہ بنایا جائے گا جبکہ فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے داعش ہی کو پیرس حملوں کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…