کراچی (نیوزڈیسک) پیرس حملوں کے باعث کراچی مین فرانسیسی ثقافتی مرکز بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد کراچی میں موجود فرانسیسی ثقافتی مرکز بند کردیا گیا ہے۔ پیرس حملوں کے سوگ میں ثقافتی مرکز کو 3 روز کیلئے بند کیا گیا ہے۔ اس دوران ہونے والی نمائش سمیت میوزیکل کنسرٹ سمیت تمام پروگرام ملتوی کردیے گئے ہیں















































