اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کبھی زہر نہیں دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کے بعد کچھ تجزیہ نگاروں اور صحافیوں کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ ریحام خان نے عمران خان کو زہر دینے کی کوشش کی تھی۔ اس حوالے سے اب ایک نجی چینل ایک میڈیکل رپورٹ منظر عام پر لے کر آیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ عمران خان کی کو کبھی زہر نہیں دیا گیا تھا















































