دوبئی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی 7 میں سے 3 ریاستوں میں پاکستانیوں کی تعداد مقامی افراد سے زیادہ ہوگئی ہے مگر وہ اخراجات میں بہت پیچھے ہیں۔کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز پر ادائیگیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوبئی، شارجہ اور اجمان میں پاکستانیوں کی تعداد 12 فیصد ہے جو مقامی آبادی سے 3 فیصد زائد ہے۔2015
ء کی پہلی تین سہ ماہی میں خرید و فروخت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گمان کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی خرید و فروخت میں پہلے نمبر پر ہوں گے مگر ایسا نہیں ہے، پہلے نمبر پر امریکی، دوسرے پر سعودی، تیسرے نمبر پر برطانوی ہیں۔سیاحوں کی جانب سے اخراجات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔یہ امر بھی باعث دلچسپی ہے کہ رواں برس روسیوں کی جانب سے اخراجات میں 57 فیصد، چینیوں کی جانب سے 20 فیصد کمی آئی ہے۔