پیرس(نیوزڈیسک) پیرس میں حملے ،پاکستانیوں نے انسانی ہمددری کی نئی مثال پیداکردی ۔پیرس میں پاکستانی سفیر غالب اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں فرانس کے ساتھ ہے اور پاکستانی کمیونٹی واقعے کے زخمیوں کو خون کے عطیات بھی دے رہی ہے جب کہ عوام کی سہولیت کے لیے سفارت خانے نے حملوں سے متعلق رابطے کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے جس پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جب کہ ہیلپ لائن نمبر 0033780858682 پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتاہے۔















































