منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

صدرممنون اور وزیراعظم نوازشریف کی پیرس حملوں کی شدید مذمت

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے پیرس میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیاہے۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے پیرس میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان صدر مملکت نے فرانسیسی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قومی کی دعائیں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں اور ہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جب کہ پیرس حملوں میں کسی پاکستانی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے تاہم وزارت خارجہ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطےمیں ہے۔ادھر پیرس میں پاکستانی سفیر غالب اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں فرانس کے ساتھ ہے اور پاکستانی کمیونٹی واقعے کے زخمیوں کو خون کے عطیات بھی دے رہی ہے جب کہ عوام کی سہولیت کے لیے سفارت خانے نے حملوں سے متعلق رابطے کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے جس پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جب کہ ہیلپ لائن نمبر 0033780858682 پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…