سکھر(نیوزڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر ہم ایوان میں اور ایوان کے باہر خطوط کے ذریعے حکومت کی توجہ ملکی معاملات پر مبذول کرا رہے ہیں کہ حکمرانوں نے جو منشور پیش کیا تھا اس کے مطابق عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔ حکومت اپوزیشن کی بات نہیں سنے گی تو نقصان ہو گا ویسے بھی حکومتی غلط پالیسیوں سے ایسے لوگ سیاست میں آ گئے ہیں جنہیں سیاست کا کچھ بھی نہیں آتا۔ انہوں نے کہا عمران خان یوتھ کی بات کرکے یوتھ پر ہی تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے فرانس کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔















































