واشنگٹن(نیوزڈیسک)کیاتیسری جنگ عظیم کاآغازہوچکا؟۔فرانس کے دارلحکومت پیرس میں دھماکوں کے بعد امریکااورمغربی ممالک نے اس امرپرغورکرناشروع کردیاہے کہ داعش اب امریکااورمغرب کے خلاف ایک بڑی طاقت بن کرسامنے آرہی ہے اوراس سلسلے میں مختلف مغربی ممالک کے رہنماﺅں کے پیرس حملوں کے بارے میں ٹوئیٹس سے یہ ظاہرہوتاہے کہ یہ تمام ممالک ایک بارپھرمتحد ہوکرداعش کے خلاف بڑی کارروائی کرسکتے ہیں دوسرے الفاظ میں اس کوتیسری عالمی جنگ سے بھی مشابہت دی جارہی ہے ۔امریکہ کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جانسن نے کہا ہے کہ ہوم لینڈ سیکورٹی اور ایف بی آئی پیرس واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں ، ہمارا علاقائی حکام سے بھی قریبی رابطہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ ایشٹن کارٹر نے بھی ایک بیان میں کہا کہ یہ فرانس پر بربریت نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ نیٹواتحادی اور داعش کیخلاف متحد ہونے کے باعث ہم مغربی افریقہ سے بحر ہند تک اور امریکہ سے فرانس تک شانہ بشانہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کیخلاف اپنے اتحادیوں کیساتھ ہے ، اس تاریک رات میں بھی پیرس روشن رہا ہے اور کوئی دہشت گرد فرانسیسی عوام کے جذبے اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
سنت یہ بھی ہے
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
-
حنا جاوید کے شوہر کا قتل کے الزام سے انکار، گھریلو ملازم نے اعتراف جرم کرلیا
-
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...
-
5 ہزار ،1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر کتنی لاگت آتی ہے؟حکام اسٹیٹ بینک نے بتا دیا



















































