لندن (نیوزڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشتگردی کی کارروائی کے بعد لندن کے ایئرپورٹ سے بھی مشکوک پیکٹ برآمد ہونے پر ایئرپورٹ ٹرمینل کو خالی کرالیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد شمالی ٹرمینل کو خالی کرالیاگیاہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے گھیرے میں لے لیا۔ یادرہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی دارلحکومت پیرس میں بھی دہشتگردی کی کارروائی کی گئی اور مختلف مقامات پر ہونیوالے حملوں میں 200کے قریب افراد مارے گئے جس کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ کرکے سرحدیں بند کردی گئیں جبکہ دیگر یورپی ممالک نے بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کررکھی ہے ، اس صورتحال میں لندن سے مشتبہ پیکٹ کی برآمدگی کو خصوصی اہمیت دی گئی