جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

نریندراسنگھ مودی ”سبزقدم “ہیں ،بھارتی میڈیامیں بحث

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک)پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد بھارتی میڈیا میں اپنے ہی وزیر اعظم یعنی نریندر مودی کے ’سبزقدم‘ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ اے این این نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقامی میڈیا رپورٹس میں کہاجارہا ہے کہ ان کی سبزقدمی نے یورپ کو بھی نہیں بخشا۔لندن میں سبز قدم پڑتے ہی پیرس میں قیامت ٹوٹ پڑی۔وزیراعظم جس ملک بھی گئے وہاں کوئی نہ کوئی ’گڑھ بڑھ‘ ہوگئی۔وہ اب تک آسٹریلیا، کینیڈا، نیپال، چین ،جرمنی اور اب فرانس کا دورہ کرچکے ہیں اور انہی ممالک میں صورتحال بگڑی ہے۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کا ستارہ خود تو چمکا اور وہ وزیراعظم بن گئے لیکن دوسروں کے لئے ان کے قدم ’سبز‘ بن گئے۔ مودی آسٹریلیا گئے تو وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو خود ان کی پارٹی نے ہی کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا۔ کینیڈا میں اسٹیفن ہارپر 10 سال سے وزیراعظم تھے، مودی کا وہاں پہنچنا تھا کہ ان کا دھڑن تختہ ہو گیا۔ نیپال پہنچے تو وزیراعظم سوشل کوئرالہ کو فارغ کر دیا گیا۔ چین پہنچے تو وہاں کی معیشت زوال کا شکار ہوگئی۔جرمن کمپنی واکس ویگن دنیا کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی تھی مودی وہاں پہنچے تو یہی کمپنی سب سے بڑی دھوکے باز کمپنی قرار دے دی گئی اوردبئی گئے تو وہاں کے بادشاہ کا بیٹا فوت ہو گیا۔ آخر مودی بہار پہنچے، 40 انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور الیکشن میں بی جے پی کی 40 ہی نشستیں کم ہو گئیں۔ دووز قبل مودی نے یورپ میں قدم رکھا تو کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ پیرس کے 7مقامات کو ایک ساتھ دہشت گردی کا نشانہ بنادیا جائے گا لیکن ایسا ہوگیا اور فرانس میں 160سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…