اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے میگا کرپشن کیسز میں ملوث 38 مفرورملزموں کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیرداخلہ کاکہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانی تارکین وطن کی جبری بے دخلی وزارت داخلہ کے این او سی کے بغیر قبول نہیں کی جائے گی۔ این او سی کے بغیر غیر قانونی تارکین وطن کا جہاز پاکستان میں اترنے نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح اجلاس میں ایف آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اپنا امیج بہتر بنائے۔ ائر پورٹس پر مسافروں کیلئے آسانیاں فراہم کرے اور عدالتوں میں زیرالتوا 9463 کیسز جلد نمٹانے کیلئے قانونی ٹیم کو موثر بنایا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کرپشن، ایگزٹ کنٹرول اور امیگریشن کے شعبوں میں ایف آئی اے 2316 کیسز کی تحقیقات کررہی ہیں جس میں کرپشن کے564 ،ایگزٹ کنٹرول کے 479،امیگریشن میں1273 کیسز شامل ہیں۔
میگا کرپشن کیسز میں ملوث 38 مفرور ملزموں کو انٹرپول کےذریعے واپس لایاجائے،وزیرداخلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































