مانسہرہ(نیوز ڈیسک)مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں شدید برفباری کے بعد گلیشیر گرنے سے شاہراہ کاغان بند ہو گئی ہے اور شہرکا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہو گیا ہے۔ناران میں 2روز سیبارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،گلیشئر آجانے سے شاہراہ کاغان بند ہو گئی ہے اور میدانی علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے والے متعدد خاندان پھنس کر رہ گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قبل از وقت شدید برفباری کے باعث وہ سرد موسم کیلئے راشن بھی جمع نہیں کر سکے ،شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سڑک جلد ی نہ کھولی گئی تو خوراک، ایندھن اورادویات کی قلت پیدا ہوجائیگی۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا