لاہور (این این آئی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یوٹیوب پرپابندی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں پابندی کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درحواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ یوٹیوب پر پابندی سے ریسرچ کرنے والوں اور طلباءکا نقصان سب سے زیادہ ہے اور ان کو مشکلات سامنا ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ توہین آمیز مواد بھی یوٹیوب سے ختم کردیاگیا ہے۔ اس کے باوجود یوٹیوب پر پابندی ختم نہیں کی گئی۔ پابندی برقرار رکھنا ٹیکنالوجی سے دور پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ یوٹیوب پر پابندی کو کالعدم قراردیکر اس کو کھولنے کاحکم دے۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا