دبئی(آن لائن) پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ فائٹر جیٹ جے ایف 17 طیاروں نے دبئی ا یئرشو میں دھوم مچا دی ہے ،کئی ممالک نے طیاروں کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ خریداری کے معاہدے پربھی دستخط بھی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ایئرشو کے دوران کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے تیار فائٹر جیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں دبئی ایئرشو کے دوران دنیا کے کئی ممالک نے اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ مسافر طیاروں کی بھی نمائش کی تھی جس میں پاکستانی فائٹر جیٹ جے ایف 17 تھنڈرسب کی توجہ کا مرکز رہا۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات