راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کو قبائلی علاقوں میں کبھی واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی . پاک فوج اپنا کام مکمل کرنے تک کسی صورتحال واپس نہیں جائیگی .قومی کی حمایت سے دہشتگردوں کو علاقہ سے نکالنے میں کامیاب ہوئے . قبائلی علاقہ میں پائیدار امن اور خوشحالی کے حتمی مقاصدکے حصول کےلئے سکیورٹی فورسز کی حمایت اور بحالی کے آپریشن میں بھرپور تعاون جاری رکھیں ۔جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں ہے اور صرف چندایسے چھوٹے ٹکڑے باقی رہ گئے ہیں جہاں دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ قوم کی حمایت سے ہم دہشتگردوں کو علاقہ سے نکالنے میں کامیاب ہو ئے ہیں انہوںنے قبائلی بھائیوں کی حمایت اور قربانیوں کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو یہاں جنو بی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی علاقہ جات میں بعد از آپریشنز جامع بحالی منصوبہ کے تحت کثیر جہتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وانا کے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں