کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلا ل اکبر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلر بننے سے بچائیں ۔نام نہاد رہنماو ¿ں کا کوئی بھی بچہ ٹارگٹ کلر نہیں بنا ۔انہوں نے کہا کہ ان نام نہاد رہنماو ں کو اپنے بچے یا تو کاروبار کررہے ہیں یا پھر بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔یہ لوگ گلی کے بچوں کو خود کش بمبار کی طرز پر ٹارگٹ کلر بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری پر مزاحمت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔