نئی دہلی (نیوز ڈیسک)ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کی قیادت میں پاکستانی وفد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سے بھارتی وزار ت داخلہ میں ملاقات جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور کشیدگی کا معاملہ اٹھایا گیاہے اور توجہ طلب امورپر بات چیت بھی کی گئی ہے۔گزشتہ روز دونوں ملکوں کے بارڈر سیکیورٹی فورسز کے سربراہوں نے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیاتھا۔ملاقات کے دوران سیز فائر کی خلاف ورزی روکنے کیلئے نئی حکمت عملی بھی واضح کرنے پر اتفاق کیا گیاہے