راولپنڈی (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کو غیر ضروری نقل و حرکت سے منع کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی خدشات پر لال حویلی کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ شیخ رشید مختلف ٹی وی پروگراموں میں خود بھی بتا چکے ہیں کہ ان کی زندگی کی خطرات لاحق ہے۔ واضح رہے اس سے قبل شیخ رشید پر دو دفعہ حملے ہوچکے ہیں جن میں ان کے ساتھی مارے گئے تھے مگر وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔