بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان پر کام کی رفتار سے وزیراعظم ناخوش

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پرعملدر آمد کی رفتار سے وزیراعظم نواز شریف ناخوش نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان کے کچھ حصوں پر عمل ہوا مگر زیادہ تر پر نہیں ہوا۔ کسی صوبے میں پیش رفت زیادہ ہوئی، کسی میں کم اور کہیں تو بالکل نہیں۔ پراگریس ہر جگہ برابر ہونی چاہیئے، اگر کوئی امپیڈمنٹس ہیں تو کھل کر بتائیں، اب فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی فوری ضرورت ہے۔عسکری حکام اور وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن سمیت ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی موجودگی میں سیاسی قیادت نے آئینی ترمیم اور فوجی عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا، ایسے اجلاس روز نہیں ہوتے، پلان کے ہر حصے پر نتیجہ خیز عمل درآمد کرنا ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کم کام ہو رہا ہے، اب کچھ حصہ آگے تو بڑھا ہے لیکن بہت زیادہ حصے پر پیشرفت نہیں ہوئی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا۔وزارت داخلہ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کو بتایا کہ مدارس رجسٹریشن اور مالی آڈٹ کرانے پر تیار ہو گئے ہیں۔ کراچی آپریشن مکمل کامیابی کے حصول تک جاری رہے گا۔ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس بنانے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اور مزید دیگر صوبوں میں کام جاری ہے۔اجلاس میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ فرقہ واریت اور منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کوئی ٹھوس قانون موجود نہیں۔ وفاق اور صوبوں نے اتفاق کیا کہ اب ایسے شرپسند عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے موثر قانون سازی کی جائے گی۔ مساجد اور مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لیے جامع منصوبہ بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…