اسلام آبا(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا، وزارت پانی و بجلی نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا ۔ وزیر اعظم نے آڈٹ کے لیے کچھ خاص ہدایات بھی کی ہیں ۔ نندی پور پاور پراجیکٹ جو چل ہی نہیں پا رہا، یہ منصوبہ بن چکا ہے اب حکومت کے گلے کی ہڈی ۔ وزیر اعظم نے دے دیا نندی پور پاور پراجیکٹ کے خصوصی کمرشل آڈٹ کا حکم اور بتا بھی دیا کہ آڈٹ کرنا کن3نکات پر ہے۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ آج تک اس منصوبے پر کتنی رقم خرچ ہو چکی ؟ جبکہ تیسرا نکتہ یہ ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کو چلانے کے لیے متعلقہ 2 بورڈز ، پراجیکٹ انتظامیہ اور کنٹریکٹر نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں یا نہیں؟وزیر اعظم کے ان احکامات پر اب وزارت پانی و بجلی نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کا خصوصی آڈٹ ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے۔