اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے غور ، این جی اوز اور مدارس کی رجسٹریش کی تجاویز پر شرکا کا اتفاق۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس اسلام آباد میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں شرکا نے این جی اوز اور مدارس کی رجسٹریش کی تجاویز پر شرکا نے مکمل اتفاق کیا۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، گورنر خیبر پختونخوا ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، وزیراعظم آزاد کشمیر ، چیئرمین نادرا ، کوآرڈینیٹر نیکٹا اور ڈی جی آئی بی سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔