منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سندھ میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی بلاول ہاؤس سے ہوتی ہے، ڈاکٹر عاصم سے تحقیقات میں اہم انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے ابتدائی تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ سندھ میں سیکرٹریز، آئی جیز اور ڈی آئی جیز کی تعیناتی اومنی گروپ کے ذریعے بلاول ہاؤس سے ہوتی ہے۔ پولیس کے تبادلوں سے لے کر تمام معاملات میں اومنی گروپ کے انور مجید کا اہم کردار اور عمل داخل ہے۔ کسی بھی افسر کی تعیناتی سے قبل انور مجید سمیت دیگر اہم شخصیات کی رضا مندی لازمی ہوتی تھی۔ اومنی گروپ شکار پور رائس مل اور دادو شوگر مل سمیت ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری، لاڑکانہ شوگر مل کے معاملات سنبھالتے ہیں جبکہ ان کی جانب سے اپنے پرائیورٹ کاموں کے لئے پولیس کو استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے کلفٹن میں ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی 6 ایکٹر زمین پر قبضہ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق انور مجید اور عبدالغفور مجید اومنی گروپ کے مرکزی عہدیدار ہیں۔ دوسری جانب سے ترجمان رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق تفتیشی رپورٹ جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا پر چلنے والے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایسی کوِئی انیٹروگیشن رپورٹ رینجرز کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…