اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس (آج)جمعرات کو طلب کرلیا، اجلاس میں ایٹمی اثاثوں اور دفاعی صلاحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شرکت کریں گے، جب کہ داخلہ، خزانہ اور دفاع کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں ڈی جی نیشنل کمانڈ اتھارٹی شرکاءکو ایٹمی اثاثوں اور دفاعی صلاحیت پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے معاملے اور ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کے ایٹمی اثاثے،اہم ترین اجلاس طلب

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں