اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف آصف زرداری پر برہم،90ءکی سیاست کی یاد تازہ کردی، وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زر داری کی جانب سے دیئے گئے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سب کوعزت دیتے اورساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں .ماضی میں وفاقی حکومت صوبوں میں مداخلت کرتی تھی . پنجاب میں گور نر لگایا گیا ہم نے کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی.کراچی آپریشن کسی تنظیم کے خلاف نہیں، صرف دہشت گردوں اورمجرموں کے خلاف ہے، سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن)سندھ کا اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے می امن و امان کی صورت حال اورمجوزہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کرنے پرغور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم سب کوعزت دیتے اور ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، آصف علی زرداری نے جو کہا اس پر دکھ ہوا، وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے ایسا بیان کیوں دیا، ماضی میں وفاقی حکومت صوبوں میں مداخلت کرتی تھی، ہماری پنجاب میں حکومت تھی تو گورنر راج لگایا گیا لیکن ہم نے کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی